امریکی ریاست مشی گن میں نیشنل ویدر سروسز کی جانب سے ٹورنیڈو واچ جاری

مشی گن(نامہ نگار)امریکی ریاست مشی گن میں نیشنل ویدر سروسز نے جمعرات کی دیر رات ایک ٹورنیڈو واچ نمبر 258 جاری کی ہے جو جمعہ کی صبح 5 بجے تک موثر رہے گا۔ اس واچ کے تحت 17 کاؤنٹیوں میں شدید اور ہلاکت خیز طوفانی بارشوں کے امکانات کا پیش گوئی کی گئی ہے۔

خطرناک طوفانی بارشوں کے باعث 17 کاؤنٹیوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے.عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.مشی گن کے مختلف علاقوں بشمول جینیسی، ہیورون، لیپیئر، لیناوی، لیونگسٹون، میکومب، مڈلینڈ، مونیرو، اوک لینڈ، ساگینا، سینیلاک، شیاواسسی، سینٹ کلیر، ٹسکولا، واشٹناؤ، ایڈریان، المونٹ، این آربر، بیڈ ایکس، بے سٹی، برائٹن، براؤن سٹی، کینٹن، کیرو، کیس ویلی، کیس سٹی، کراسویل، ڈیئر بورن، ڈیکرویل، ڈورینڈ، فرینڈیل، فلنٹ، فاولر ویل، ہاربر بیچ، ہوویل، املے سٹی، لیمبرٹ ویل، لیپیئر، لیسگٹن، لنکن پارک، لیوونیا، مارلیٹ، میریسویل، مے ویلی، ملنگٹن، نووی، اووسو، پیجن، پونٹیئک، پورٹ ہیورون، ریڈفورڈ، ریس، رائل اوک، سینڈسکی، سیبے ونگ، ساؤتھ فیلڈ، سینٹ کلیر شورز، اسٹیرلنگ ہائٹس، ٹیلر، ٹمپرانس، ٹرائے، ابلی، ویسر، وارین، واٹر فورڈ، اور ویسٹ لینڈ شامل ہیں، رہائشیوں کو موجودہ موسمی صورتحال میں خطرات سے خبردار کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کریں۔عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین اطلاعات کے لیے نیشنل ویدر سروسز کی ویب سائٹ اور مقامی خبریں باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں