امریکی سفارتخانے کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے اور بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں، سفارتخانے نے متاثرین، ان کے اہلخانہ، اور حملے سے متاثرہ تمام افراد سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو “خوفناک عمل” قرار دیا۔

“پاکستانی عوام کو تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ امریکہ، پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور تمام شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کی اس کی کوششوں میں ایک مضبوط شراکت دار رہے گا۔ ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔”

جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کی جا تی ہے اور مسافروں کے تحفظ اور خطے میں شدت پسند سرگرمیوں کو روکنے کیلئے سیکیورٹی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں