امریکی سینیٹر نے امریکا کا جاپان پر ایٹم بم گرانا درست قرار دے دیا

امریکا / غزہ / جاپان (ایجنسیاں)امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کو زمین بوس کرنے میں کچھ غلط نہیں کیا گیا۔ انہوں نے غزہ جنگ کا موازنہ دوسری جنگ عظیم سے کیا اور بتایا کہ امریکا نے برلن اور ٹوکیو کو مکمل طور پر تباہ کیا اور جاپانی دہشت گردی کے خاتمے کیلئےایٹم بم گرایا جانا درست تھا۔

صحافی کے سوال پر کہ آیا غزہ کی تباہی مسیحی اقدار کے مطابق ہے، سینیٹر گراہم نے کہا کہ وہ اس بات کے قائل نہیں ہیں۔لنزے گراہم نے مزید کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں امریکا نے جرمن شہریوں کا کوئی خیال نہیں رکھا، جنگ میں تباہی لازمی ہے اور اگر اسرائیل کے رہنما ہوتے تو وہ بھی غزہ میں یہی کرتے۔