امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاک بھارت جنگ بندی کی تفصیل بتادی

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تفصیل بتادی۔امریکا کے صحافی نک رابرٹسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، میزائل حملوں نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجوبر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کا امکان تھا لیکن بھارتی مسلسل جارحیت پر پاکستان نے میزائل برسا دیے۔

امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جارحیت کے جواب میں بھارت پر میزائلوں کی نہ رکنے والی بارش کردی، پاکستان نے جواب میں کاری ضربیں لگانا شروع کیں تو بھارت سنبھل نہ سکا۔

برطانوی صحافی اینبرسن اتھرجان نے کہا کہ بھارت نے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کے اندر حملہ کیا، بھارت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں