امریکی صدارتی انتخابات: 44 سال میں پہلی بار 3 بڑے نام شامل نہیں

امریکا میں رواں برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں 44 سال میں پہلی بار تین بڑے نام شامل نہیں۔ بائیڈن، کلنٹن اور بُش 1980 کے بعد پہلی بار 2024 کی صدارتی دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔امریکا کے پچھلے 11 صدارتی انتخابات میں بُش، کلنٹن اور بائیڈن صدارتی ٹکٹ ہولڈر رہے، سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بُش 1980، 1984 اور 1988 میں بالترتیب نائب صدر اور صدر بن کر اقتدار میں آئے۔بل کلنٹن 1992 اور 1996 میں امریکہ کے صدر بنے، 2000 اور 2004 میں جارج ایچ ڈبلیو بُش کے بیٹے جارج بُش امریکا کے صدر بنے۔بل کلنٹن کی اہلیہ ہلیری کلنٹن 2016 میں ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار تھیں، صدر بائیڈن 2008 اور 2012 میں سابق صدر بارک اوباما کے نائب صدر بنے اور 2020 میں امریکا کے صدر بنے۔جبکہ وہ رواں برس کے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوگئے اور اب ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کے مدمقابل ان تینوں بڑے ناموں میں سے کوئی شامل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں