امریکی صدر جو بائیڈن کی کواڈ رہنماؤں سے گفتگو،چین پر شدید تنقید

کواڈ اجلاس میں امریکی صدر کے علاوہ جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے وزرائے اعظم نے شرکت کی. امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاکہ چین مسلسل جارحانہ رویے سے مختلف محاذوں پر ہمارا امتحان لے رہا ہے.انہوں نے مزیدکہاکہ چین سے مقابلے کے لیے بہترین سفارتکاری کی ضرورت ہے.کواڈ اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر امریکی صدر سے بھارتی زیراعظم نریندرمودی کی ملاقات بھی ہوئی.بھارتی میڈیاکے مطابق دونوں رہنماؤں نے ڈرون ڈیل سمیت مختلف امور پر گفتگو کی.نیزبھارتی میڈیاکے مطابق وزیراعظم نریندرمودی نے کلکتہ میں سیمی کنڈیکٹر پلانٹ کی تنصیب پر بھی تبادلہ خیال کیا.

اپنا تبصرہ لکھیں