امریکی فاسٹ فوڈ چین ’میکڈونلڈ‘ نے برگر سے پیاز نکالنا شروع کردی

امریکی فاسٹ فوڈ چین ’میکڈونلڈ‘ کے برگر سے جڑے فوڈ پوائزننگ کے کیسز کے بعد مختلف امریکی ریسٹورنٹس نے مینیو آئٹمز سے پیاز نکالنا شروع کردی ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی 10 ریاستوں میں گزشتہ ماہ ای کولی فوڈ پوائزننگ کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں وفاقی صحت حکام کے مطابق کم از کم 49 افراد متاثر ہوئے اور ان میں سے ایک کی جان بھی چلی گئی۔

واقعے کے بعد ددیگر فوڈ چین برگر کنگ، کے ایف سی، پیزا ہٹ کو چلانے والے ’یم‘ برینڈ کا کہنا ہے کہ وہ انے مینیو آئٹمز سے تازہ پیاز کو ہٹا رہے ہیں۔برگر کنگ کے ترجمان کے مطابق تقریباً 5 فیصد ریسٹونٹس نے مینیو سے پیاز کو ہٹا دیا ہے۔

ای کولی انفیکشنز کو میکڈونلڈز کے کوارٹر پاؤنڈر ہیم برگر سے جوڑا جارہا ہے اور حکام کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ممکنہ طور پر اس میں استعمال ہونے والی پیاز ای کولی کا باعث ہوسکتی ہے۔میکڈونلڈز کے کوارٹر پاؤنڈر کو کچی، کٹی ہوئی پیاز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

ان کیسز کے سامنے آنے کے بعد منگل کو میکڈونلڈز نے امریکا میں اپنے تقریباً 20 فی صد ریستورانوں کے مینیو سے کوارٹر پاؤنڈر کو نکال دیا تھا۔امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگراں ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (سی ڈی سی) کے مطابق ای کولی انفیکشنز سے متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگوں نے کہا تھا کہ بیمار ہونے سے قبل انہوں نے میکڈونلڈز کا کوارٹر پاؤنڈر ہیم برگر کھایا تھا۔

سی ڈی سی کے مطابق ای کولی ایک بیکٹیریا ہے جو ماحول، خوراک، پانی، انسانوں اور جانوروں کی آنتوں میں پایا جاتا ہے۔یہ انفیکشن شدید بیماری کا سبب بن سکتا ہے جس میں بخار، پیٹ درد اور خونی اسہال بھی شامل ہے۔خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق میکڈونلڈز کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ تازہ پیاز کا ذریعہ کیلی فورنیا میں قائم ایک کمپنی تھی۔

میکڈونلڈز کے عہدے داروں کے مطابق کیلی فورنیا کی ‘ٹیلر فارمز’ کی جانب سے ایک ڈسٹری بیوشن فیسیلٹی پر پیاز بھیجی گئی تھی۔ میکڈونلڈز کے مطابق کٹی ہوئی اس پیاز کو ہٹا دیا گیا ہے۔برگر کنگ کے تقریباً پانچ فی صد اسٹورز کو بھی ٹیلر فارمز سے سپلائی ملتی ہے۔لیکن کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے برگر کنگ نے ابھی تک صحت کے حکام سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی بیماری کے کوئی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ‘کے ایف سی’، ‘پیزا ہٹ’ چلانے والی کمپنی یم کا کہنا ہے کہ ہم احتیاطاً پیاز کو ہٹا رہے ہیں۔ادھر امریکہ بھر میں ریستورانوں کے بڑے ہول سیلر یو ایس فوڈز نے جمعرات کو کہا کہ ٹیلر فارمز نے رواں ہفتے چھلے ہوئے ثابت اور کٹی ہوئی پیلی پیاز کو واپس منگوا لیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں