امریکی فوج اب اپنی حفاظت یقینی بنانے کے قابل نہیں رہی: جنرل شکارچی

تہران ( ایرانی میڈیا)ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل شکارچی نے کہا ہے کہ امریکی فوج اب اپنی حفاظت یقینی بنانے کے قابل نہیں رہی۔جاری بیان میں جنرل شکارچی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں کے قاتل اسرائیلی حکومت کی حفاظت کے لیے ایران کے خلاف جارحیت کی۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور ایران اور بہادر ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غرور اور امریکی فوج کی طاقت کو چکنا چور کر دیا۔

ترجمان ایرانی مسلح افواج کے مطابق اب دنیا کو معلوم ہو چکا ہے کہ مغربی ایشیا میں امریکا کی موجودگی ہی خطے میں غیر یقینی صورتحال اور کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔جنرل شکارچی نے مزید کہا کہ امریکی فوج اب اپنی حفاظت بھی یقینی بنانے کے قابل نہیں رہی، وہ خود تو بھاگ جاتے ہیں جبکہ خطے کے ممالک کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔