امریکا / بحرالکاہل (ایجنسیاں)امریکی فوج نے جوائنٹ ٹاسک فورس ساؤدرن اسپیئر کے ذریعے بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک کشتی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق یہ کشتی نامزد دہشت گرد تنظیموں کے زیرِ استعمال تھی۔ واضح رہے کہ امریکی فوج نے ستمبر 2025ء سے مبینہ اسمگلنگ بوٹس پر حملے شروع کیے ہیں۔اب تک ان حملوں میں تقریباً 150 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور درجنوں کشتیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

