تہران (ایجنسیاں) آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ کی مضبوط فوج کو بھی ایسا تھپڑ پڑ سکتا ہے کہ وہ اٹھ نہ سکے۔ایرانی سپریم لیڈر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر اسلامی جمہوریہ ایران کو نہیں گرا سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر اپنی فوج کو دنیا کی مضبوط ترین فوج قرار دیتے ہیں، مگر دنیا کی سب سے مضبوط فوج کو بھی کسی ایک نشانہ زدہ حملے کے بعد شکست کا سامنا ہو سکتا ہے۔آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ جنگی جہاز سے زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہے جو دشمن کو سمندر کی تہہ میں بھیج سکتا ہے، اور مذاکرات کے نتائج کو پہلے سے طے کرنا احمقانہ اقدام ہے۔

