امریکی میگزین کے سرورق پر ٹرمپ اور جوبائیڈن کی نیم برہنہ تصویر نے نیا تنازع کھڑا کردیا

امریکی میگزین کے سرورق پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جوبائیڈن کی نیم برہنہ تصویر نے نیا تنازع کھڑا کردیا۔

نیویارک میگزین کے صحت سے متعلق کور پیج میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کی کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کی گئی جعلی تصویر استعمال کی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس تصویر میں دونوں سیاسی حریفوں کا طبی اور صحت سے متعلق موازنہ کیا گیا ہے تاہم لوگوں کی بڑی تعداد اسے غلط اور غیر اخلاقی قرار دے رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تصویر پر لوگوں کی بڑی تعداد تنقید کر رہی ہے اور اسے توہین آمیز بھی کہا جارہا ہے۔

دوسری جانب امریکی میگزین نے اپنے سرورق کا دفاع کرتے ہوئے دلیل دی ہے کہ یہ دونوں امیدواروں کی عمر اور صحت کے بارے میں ہے۔

امریکی میگزین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ ایک ایسا موضوع ہے جس میں عوام کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں