امیشا پٹیل کو 19 سال چھوٹا بوائے فرینڈ مل گیا، پوسٹ پر دلچسپ تبصرے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل کی نئی انسٹا گرام پوسٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے نئے تعلق کے بارے میں قیاس آرائیاں اور دلچسپ تبصرے کرنا شروع کر دیے۔

امیشا پٹیل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بھارتی کاروباری شخصیت نروان برلا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔نروان برلا اس تصویر میں امیشا پٹیل کو اپنی بانہوں میں لئے نظر آ رہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ دبئی میں اپنے ڈارلنگ نروان برلا کے ساتھ ایک خوبصورت شام۔امیشا پٹیل کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

کچھ صارفین اس جوڑی کیلئےاپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین امیشا پٹیل اور نروان برلا کی عمروں میں 19 سال کا فرق ہونے پر دلچسپ تبصرے کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ امیشا پٹیل کی عمر 49 سال ہے جبکہ نروان برلا ابھی صرف 30 سال کے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں