انتظار پنجوتھا کو انہوں نے اغواء کیا جو اغواء کرتے ہیں:سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ انتظار پنجوتھا کو انہوں نے ہی اغواء کیا جو اغواء کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ انتظار پنجوتھا کو جس حالت اور جس ڈرامے کے ساتھ بازیاب کیا گیا وہ شرمناک ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انتظار پنجھوتھا کی بازیابی کی ویڈیو خوف پھیلانے کیلئے جاری کی گئی۔

دوسری جانب گزشتہ شب حسن ابدال سے بازیاب کروائے گئے وکیل انتظار پنجوتھا اسلام آباد میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔گزشتہ شب اٹک پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل کو حسن ابدال سے بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا تھا، انتظار پنجوتھا 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔

ترجمان اٹک پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انتظار پنجوتھا کو حسن ابدال میں اغواء کاروں سے بازیاب کروایا ہے۔ پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکا تو اغواء کاروں نے پولیس پر فائرنگ کی اور مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں