انتونیو گوتریس کا بیروت اور تہران میں ہونے والے حملوں پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بیروت اور تہران میں ہونے والے حملوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔

عالمی ادارے کے سربراہ کے ترجمان کے مطابق تہران اور بیروت میں حملے کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہیں۔

سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر پہنچنے کے مقاصد کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو دیکھ رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ فریقین طویل مدتی امن اور استحکام کیلئے علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے کام کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں