بالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ کے بیٹے پیکس جولی پٹ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ اُنہیں لاس اینجلس کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ پیکس گزشتہ شام اپنی بائیک پر لاس فیلیز بلیوارڈ جا رہے تھے کہ ان کی بائیک ایک کار کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت پیکس نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا، جس کی وجہ سے انہیں سر پر چوٹ آئی، پیکس کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں انھوں نے کمر کے نچلے حصے میں تکلیف کی شکایت کی۔ پیکس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے اور توقع ہے انھیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days