مسی ساگا(اشرف خان لودھی سے)انجمن آرائیاں کینیڈاکےصدر اورطباق ریسٹورنٹ کے روح رواں حاجی جمیل نے کینیڈاکے وفاقی انتخابات میں منتخب ہونیوالے اراکین پارلیمنٹ کے اعزازمیں تقریب کااہتمام کیا۔اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں لبرل جماعت سے نومنتخب 6پاکستانی نژادکینیڈین کےعلاوہ بڑی تعدادمیں کمیونٹی ممبرزنے بھی شرکت کی.
نومنتخب اراکین کے اعزازمیں منعقدکی جانیوالی اس تقریب میں قونصلیٹ جنرل پاکستان خلیل باجوہ ، ہائوس آف کامن کی چوتھی مرتبہ منتخب ہونیوالی رکن سلمیٰ زاہد،اقراخالدبھی چوتھی بار منتخب ہوئی ہیں کے ساتھ نومنتخب رکن پارلیمنٹ رانامحمداسلم نے خصوصی طورپرشرکت کی ۔
تقریب کے دیگرشرکامیں قیصرڈار،مظہرشفیق،ٹی وی آرٹسٹ محموداختر ،محمدندیم ،عارفہ مظفر،لطافت صدیقی، بیرسٹر محمدعالم، خالدعلوی، چودھری محمداشرف،جاویدگجر،حفیظ خان، علی شاہ ،اظفرطاہر،راناسرفراز،سیدظفرعلی شاہ ،جماعت علی شاہ اوررانا سہیل شامل تھے ۔
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے قونصلیٹ جنرل پاکستان خلیل باجوہ نے کہامجھے بہت خوشی ہے کہ میں یہاں آج حاجی جمیل کی جانب سے نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کے اعزازمیں منعقدکی جانیوالی تقریب میں شریک ہوں ۔ہم سب آج یہاں ان نومنتخب اراکین کومبارکباددینے کیلئے جمع ہیں جوحالیہ انتخابات میں کامیاب ہوکر ہائوس آف کامن کاحصہ بنے ہیں ۔میں خاص طورپر میاں جمیل ،محمد ندیم اوران کی ٹیم کامشکورہوں ۔یہ غالباً پہلاپروگرام ہے جس میں ہم اپنے نومنتخب ممبرزکو مبارکباددینے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔
نومنتخب رکن سلمیٰ زاہدنے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہامیں 1999 میں کینیڈاآئی تھی اورپہلی بار2015میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی اوراس مرتبہ چوتھی بارپارلیمنٹ کاحصہ بنی ہوں ۔میں یہاں منتظمین کاشکریہ اداکرناچاہتی ہوں جنہوں نے یہاں یہ پروگرام ارینج کیاجس میں ہم 6پاکستانی نژادکینیڈین منتخب ہوئے ہیں۔
اقراخالدنے کہا’’تسی مینوجان نہیں پائے اینے سالوں توں‘دودن پہلے ورلڈپریس کی آزادی کادن تھامیں یہاں ندیم بھائی ،عظیم بھائی ،حفیظ خان ،اشرف خان لودھی ،بدرمنیر،علی شاہ ،اظفربھائی ،راناسہیل جو یہاں موجودہیں کے بارے میں بات کرناچاہتی ہوں. آپ سب کابہت زیادہ حصہ ہے یہاں کینیڈاکی صحافت میں ۔صحافت کمیونٹی اورگورنمنٹ کے درمیان پل کاکردارکرتی ہے میں بہت شکرگزارآپ سب صحافیوں کی۔
نومنتخب ممبرپارلیمنٹ رانامحمداسلم نے کہاکہ مجھے اپنی کمیونٹی کوجورسپانس مل رہاہے اسکے بعد میں تواب بھی انتخابات کےبعدبھی گلیوں میں پھررہاہوں اوردروازے کھٹکٹاکرشکریہ اداکررہاہوں مجھے جتناپیارملاکیمونٹی سے میں ان کابہت شکرگزارہوں ۔
بیرسٹرمحمدعالم نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ منتخب ہونیوالے ممبرپارلیمنٹ دوبارہ یہاں ہم میں موجودہیں پچھلے سال ذرامسئلہ ہوگیاتھالیکن شکرہے کہ آپ سب لوگوں دوبارہ یہاں موجودہیں میں آپ سب خوش آمدیدکہتاہوں ۔
سینئرصحافی عظیم ایم میاں نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم یہ نہیں جانتے کہ کون جیتاکون ہارامگرہمارے لئے سب قابل احترام ہیں چاہے وہ حکمران جماعت سے ہویادوسری جماعت کنزرویٹوسے ہوں ۔