انقرہ(ایجنسیاں)ترک وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ حاقان فیدان نے حماس کے ایک وفد سے آج انقرہ میں ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حماس وفد نے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں سے ترک وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق حماس وفد نے غزہ میں ناکافی امداد کی فراہمی کا معاملہ بھی اٹھایا اور بتایا کہ علاقے میں ادویات، ایندھن اور رہائشی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔

