بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی آج رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات گزشتہ کئی روز سے جاری ہیں جس میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ سمیت متعدد نامور شخصیات نے شرکت کی اور تقریبات کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اننت امبانی کی ہونے والی دلہن رادھیکا مرچنٹ نے کتنی تعلیم حاصل کی ہے؟
رادھیکا مرچنٹ اینکور ہیلتھ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے سی ای او ویرین مرچنٹ اور شیلا مرچنٹ کی چھوٹی بیٹی ہیں۔
رادھیکا مرچنٹ نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور اکنامکس میں گریجویشن کیا ہے اور فی الحل وہ اینکور ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ میں ڈائریکٹر کے عہدہ پر ہیں۔
ان کی بڑی بہن انجلی مرچنٹ نے ایکول مونڈیئل ورلڈ اسکول سے تعلیم حاصل کی بعد میں انہوں نے لندن اسکول آف بزنس سے ایم بی اے کیا تھا۔ 2021 سے وہ اپنے والد کی کمپنی اینکور ہیلتھ کیئر اور مائی لان میٹلس میں ڈٓائریکٹر کے عہدہ پر فائز ہیں ۔ ان کے شوہر امن مجیٹھیا ’وٹلی‘ کے فاؤنڈر ہیں۔
رادھیکا مرچنٹ کامیاب کاروباری خاتون ہونے کے ساتھ ہی تربیت یافتہ بھرتناٹیم ڈانسر بھی ہیں۔
انہوں نے شری نبھا آرٹس ڈانس اکیڈمی کے گرو بھون ٹھاکر سے بھرتنا ٹیم کی ٹریننگ حاصل کی ہے، رادھیکا کی ہونے والی ساس نیتا امبانی بھی تربیت یافتہ بھرتناٹیم ڈانسر ہیں اور اپنی سبھی قومی اور بین الاقومی ذمہ داریوں کے باوجود اکثر پرفارم کرتی ہیں۔