انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ان دیکھی تصاویر سامنے آگئیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ کی ان دیکھی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ مئی میں بنگلورو میں منائی گئی تھی، جس کی تصاویر ان کے شیف نے بھارتی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

انوشکا شرما کی سالگرہ میں ویرات کوہلی اور گلین میکسویل کے ساتھ دیگر سیلیبریٹیز بھی شریک ہوئے تھے، جس میں مہمانوں کےلیے ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

تاہم اب انوشکا کی سالگرہ کےلیے مزے مزے کے کھانے تیار کرنے والے شیف نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ پوز دینے کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر کے کیپشن میں شیف نے لکھا کہ اسے شیئر کرنے کیلئے اس نے دو مہینے تک انتظار کیا، کیونکہ اس نے اپنے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ اگر بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتے گا تو وہ یہ تصاویر شیئر کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں