انوشکا شرما کی انسٹاگرام پر واپسی، بیریز اور انگور کھاتے ہوئے خاندان کےساتھ فوٹوشیئرکی

بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کےاسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کی مختصر وقفے کے بعد انسٹاگرام پر واپسی ہوئی ہے، انھوں نے اس موقع پر ایک کرپٹک (مخفی) پوسٹ شیئر کی ہے۔ انوشکا شرما جن کے بارے میں افواہ زیر گردش ہے کہ وہ اپنے شوہر ویرات کوہلی اور بچوں کے ساتھ لندن منتقل ہو رہی ہیں، انھوں انسٹاگرام پر اپنے کم بیک کے بعد ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ فروٹ سرو کرہی ہیں۔ رب نے بنائی جوڑی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جنکے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ وہ ان دنوں برطانیہ میں ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ وہ اور انکا خاندان بیریز اور انگور سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔انوشکا نے تصویر کے ساتھ درمیان میں ایک ہارٹ ایموجی بھی شیئر کی۔ انوشکا کی یہ پوسٹ ایک پرستار کی جانب سے ویرات کوہلی کی لندن ایئرپورٹ سے شیئر کی گئی تصویر کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی۔ ویرات کوہلی اپنی ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیریز میں کامیابی کے بعد لندن پہنچے تھے جس کے بعد جب ٹیم بھارت پہنچی تو خوشیاں منائی گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں