انٹرنیشنل میتھیمیٹیکل اولپمیاڈ میں پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا

برطانیہ میں ہونے والے انٹرنیشنل میتھیمیٹیکل اولپمیاڈ میں پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا۔ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق برطانوی شہر باتھ میں منعقدہ اس ایونٹ میں کراچی کے طالب علم رازی حسن منصور نے سلور میڈل جیتا۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کے طالب علم محمد احمد بھٹی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ لاہور کے طالب علم عارف نے آنریبل مینشن حاصل کیا۔ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی تربیت کامسیٹس لاہور میں ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں