انٹرنیٹ فائروال سےپاکستانی معشیت کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے

پاکستان میں انٹرنیٹ فائروال کے نفاذ پر پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کا بیان سامنے آگیا۔ پی ایس ایچ اے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ فائروال سے معشیت کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق فائروال نفاذ پہلے ہی انٹرنیٹ کے منقطع ہونے کا سبب بنا ہے، فائروال نفاذ وی پی این کی خراب کارکردگی کا سبب بنا ہے۔اپنے بیان میں ایسوسی ایشن نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست روی، وی پی این خراب کارکردگی کاروبار کے بڑے نقصانات کا سبب بنی۔پی ایس ایچ اے کا کہنا ہے کہ یہ رکاوٹیں محض تکالیف نہیں صنعتی ترقی پر براہ راست حملہ ہیں، ان رکاوٹوں سے تباہ کن مالی نقصان کا تخمینہ 30 کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ حکومت سائبر سیکیورٹی فریم ورک کےلیے آئی ٹی انڈسٹری سے مشاورت کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں