انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے4گولڈمیڈلز کیساتھ جیت لی

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) 26 ویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی۔ فاتح ٹیم نے 3 سونے 4 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

فیصل آباد یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے مقابلے میں کل 18 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔ پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے 3 سونے ، 4 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ ٹرافی اپنے نام کی۔

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے باکسنگ ٹیم کی کامیابی پر کھلاژیوں ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور ، کوچ ذیشان احمد اور ٹیم منیجر مدثر کو مبارکباد دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں