انچیون:ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سعودی عرب کو شکست دیدی

انچیون(چوھدری شوکت علی سے)جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان نے شاندار کامیابی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو 15 کے مقابلے میں 71 گولوں سے شکست دی۔ یہ پاکستان کی چیمپئن شپ میں پہلی کامیابی ہے، جس نے ایونٹ میں قومی ٹیم کے اعتماد کو مزید تقویت دی ہے۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے لیا رضا شاہ، علیشا نوید، سمیعہ صفدر، حلیمہ، سرینہ حسین، جیسمین فاروق، فرح رشید اور پریسہ نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف یکطرفہ برتری حاصل کی۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں، صدر ثمین ملک اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے پوری قومی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ”یہ کامیابی نہ صرف کھیل کے میدان میں ایک فخر کا لمحہ ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا شاندار مظاہرہ ہے۔”

پاکستان کے آئندہ میچز کا شیڈول

28 جون: پاکستان بمقابلہ چائنیز تائپے (تائیوان)

29 جون: پاکستان بمقابلہ کوریا

30 جون: پاکستان بمقابلہ جاپان

1 جولائی: پاکستان بمقابلہ مالدیپ

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے.

گروپ اے: ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ، بھارت

گروپ بی: پاکستان، چائنیز تائپے، جاپان، جنوبی کوریا، مالدیپ، سعودی عرب

چیمپئن شپ کا اختتام 4 جولائی 2025 کو ہوگا۔جنوبی کوریا میں پاکستان کی شاندار جیت کے بعد “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے گونج اٹھے، جس نے وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کے دل جیت لئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں