انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

بلاوائیو (آئی سی سی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔بارش کے باعث میچ 37 اوور فی اننگز میں محدود کیا گیا، جس میں بھارت نے 130 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کیوی ٹیم نے 135 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کیلم سیمسن نے 38 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ بھارت کے امبریش نے 4 اور ہینل پٹیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی جانب سے ایوش مہاترے نے 53 اور سوریا ونشی نے 40 رنز بنائے۔

اسی دن ونڈ ہیوک میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں جاپان نے تنزانیہ کو 9 وکٹ سے شکست دی۔ تنزانیہ کی ٹیم 131 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جس میں ایکرے ہیوگو نے 55 رنز اسکور کیے، جبکہ نہار پامر نے 4 اور 3 نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جاپان نے ہدف 29 ویں اوور میں حاصل کرلیا، نہار پامر نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔