انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بولاوائیو (اسپورٹس ڈیسک) انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکسز مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔بولاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔ ویدانت تریویدی 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کنیشک چوہان نے 35 اور سوریاونشی نے 30 رنز بنائے، جبکہ آر ایس امریش نے 29، ویہان ملہوترا اور کھلن پٹیل نے 21، 21 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد صیام نے 2 جبکہ علی رضا، احمد حسین، مومن قمر اور علی حسن بلوچ نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم 47ویں اوور میں 194 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عثمان خان 66 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، حمزہ ظہور نے 42 جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 38 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے ایوش مہاترے اور کھلن پٹیل نے 3، 3 وکٹیں لے کر اہم کردار ادا کیا۔اس فتح کے ساتھ ہی بھارت نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔