انٹرنیشنل( آئی سی سی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکسز مرحلے میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم 118 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے ہدف 33ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
ایک اور میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئر لینڈ کو بارش سے متاثرہ مقابلے میں ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 25 رنز سے ہرا دیا۔ادھر پاکستان انڈر 19 ٹیم نے سپر سکسز مرحلے میں نیوزی لینڈ اور روایتی حریف بھارت کے خلاف میچز کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ منصور امجد کے مطابق ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ بہتر رہی ہے جو میچز میں فرق ڈال رہی ہے۔

