انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز، زمبابوے نے افغانستان کو ہرا دیا

ہرارے(سپورٹس ڈیسک)انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز میں میزبان زمبابوے نے افغانستان کو 19 رنز سے شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 185 رنز بنائے، جواب میں افغان ٹیم 41 اوورز میں 166 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جا رہی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر زمبابوے 3 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، پاکستان نے 2 میچز میں 3 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ افغانستان 3 میچز کھیل کر صرف 1 پوائنٹ حاصل کر سکا ہے۔