انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں سونے کی کان بیٹھنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے حادثہ ہوا۔حکام نے بتایا کہ 18 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 5 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث ریسکیو کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔