’’اونلی گرلز شو‘‘، فرزی سنگیت و بھنگڑا نائٹ 20 دسمبر کوگلیکسی گرینڈ میں ہوگا

برانٹفرڈ(نمائندہ خصوصی)گلیکسی گرینڈ کنونشن سنٹر میں 20 دسمبر 2025 کو ’’اونلی گرلز شو‘‘ اور فرزی سنگیت بھنگڑا نائٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 8 دسمبر کو میڈیا بریفنگ دی گئی جس میں منتظمین نے ایونٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

منتظمین کے مطابق پروگرام صرف خواتین کیلئے مخصوص ہوگا، جس میں سنگیت، بھنگڑا اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے دوران سیکورٹی اور انتظامات کے بارے میں میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ شرکاء کیلئے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ایونٹ کے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے اور منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ایک یادگار تفریحی تقریب ہوگی۔