اونٹاریو:لبرل رہنمامظہرشفیق کی ایم پی پی اسٹیفنی بومین کی حلف برداری میں شرکت

اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)لبرل پارٹی کے رہنمامظہرشفیق کی ایم پی پی اسٹیفنی بومین کی حلف برداری میں شرکت کی ہے.اس موقع پر ان کا کہناتھا یہ میرے لئےاعزاز کی بات تھی کہ آج کوئنز پارک میں دوبارہ منتخب ہونیوالی ایم پی پی اسٹیفنی بومین کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کررہاہوں.

ڈان ویلی ویسٹ کی خدمت کیلئےان کی وابستگی کو دیکھنا واقعی متاثر کن ہے۔میں یہاں انہیں اس خاص موقع پرمبارک باد پیش کرتا ہوں .مظہرشفیق نے نومنتخب رکن اسٹیفنی کو مخاطب کرتے ہوئے کہااس شاندار سنگ میل پر امید ہے کہ یہ مدت ہماری کمیونٹی کیلئے ترقی اور مثبت تبدیلیوں سے بھرپور ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں