اونٹاریو کی عدالت نے ہملٹن کے وسطی علاقے میں واقع ایک نائٹ کلب “کلب 33” کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ حکم اس وقت آیا جب شہر نے عدالت سے ہنگامی حکم امتناع حاصل کیا۔
عدالتی حکم کے تحت کلب 33، جو 33 بووین اسٹریٹ پر واقع ہے، کو کسی بھی لائسنس یافتہ کاروبار، جیسے بار، نائٹ کلب، یا تفریحی مقام کے طور پر کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ہملٹن پولیس کی جانب سے کلب کو بلدیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث بند کیے جانے کے چند دن بعد آیا ہے۔ پولیس اور شہری حکام نے کلب کو علاقے میں تشدد کے واقعات کا “مرکز” قرار دیا ہے، جن میں فائرنگ، ہتھیاروں کی برآمدگی، حملے، اور دیگر بدامنی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق، اگست کے آخر میں کلب کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس کا سبب 25 اگست کو ہونے والی فائرنگ کا واقعہ تھا، جس میں تین افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔تحقیقات کے دوران شراب اور منشیات برآمد، عدالت نے پولیس کو مزید اختیارات دے دیے ہیں”.
ہملٹن پولیس نے “کلب 33” کی تحقیقات کے دوران شراب کا لائسنس معطل کرنے کے ایک دن بعد ہی کلب پر چھاپہ مارا۔ صبح 4 بجے کے قریب، پولیس نے دیکھا کہ کلب کے اندر لوگ شراب پی رہے تھے اور سگریٹ نوشی کر رہے تھے۔ پولیس نے تمام افراد کو کلب سے نکلنے کا حکم دیا۔
بعد میں، پولیس نے سرچ وارنٹ کے ساتھ دوبارہ کلب پر چھاپہ مارا اور وہاں سے تمام شراب کے ساتھ کوکین اور آ ئس بھی ضبط کر لی۔عدالتی حکم کے تحت نائٹ کلب 12 ستمبر تک بند رہے گا، اور پولیس کو حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔