اونٹاریو لبرل جماعت کی اے جی ایم، بونی کرومبی کو70 فیصد سے زائد ووٹ ملنے کی توقع

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)اونٹاریو لبرل جماعت کی سالانہ جنرل میٹنگ 12 سے 14 ستمبر تک منعقد ہو رہی ہے. جہاں قیادت پر اعتمادکیلئے ووٹنگ بھی کی جائیگی۔ سروے اور محتاط اندازوں کے مطابق موجودہ لیڈر بونی کرومبی کو 70 فیصد سے زائد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

ٹورنٹو میں 12 سے 14 ستمبر کو ہونے والی اونٹاریو لبرل جماعت کی سالانہ اے جی ایم میں پارٹی کے اہم فیصلے اور پالیسی امور زیر غور آئیں گے۔ اجلاس کا سب سے اہم حصہ قیادت پر اعتماد کا ووٹ ہو گا۔ مختلف اندرونی سروے اور تجزیوں کے مطابق اونٹاریو لبرل جماعت کی رہنما بونی کرومبی اپنی قیادت برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں گی اور انہیں 70 فیصد سے زائد ووٹ ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پارٹی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین تنظیمی ڈھانچے، آئندہ انتخابات کی تیاریوں اور پارٹی منشور پر بھی بحث کریں گے۔سالانہ جنرل میٹنگ کے نتائج پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی پر گہرے اثرات مرتب کریں گے اور بونی کرومبی کی قیادت کو ایک نیا مینڈیٹ دینے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں