اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) حالیہ انتخابات میں کچھ انتہائی قریب ترین اور دلچسپ انتخابی مقابلے دیکھنے کو ملے، جن میں لبرل پارٹی کے کئی امیدوار صرف چند ووٹوں کے فرق سے شکست کھا گئے۔لبرل پارٹی کے ان امیدواروں نےحالیہ انتخابی نتائج کوچیلنج کرنے کافیصلہ کیاہے اور اس کیلئے وہ جلد الیکشن کمیشن سے رابطہ کرینگے.جوامیدواردوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمیشن جارہے ہیں.ان کی تفصیل یہ ہے.
📌 مسی ساگا-ایرن ملز: قیصر ڈار (لبرل) 20 ووٹوں سے ہار گئے۔
📌 برلنگٹن: آندریا گریبینک (لبرل) 40 ووٹوں سے شکست کھا گئیں۔
📌 یارک ساؤتھ-ویسٹن: ڈینیئل دی جارجیو (لبرل) 144 ووٹوں سے ہار گئے۔
📌 ایگلنٹن-لارینس: ونس گیسپارو (لبرل) 167 ووٹوں سے ہار گئے۔
📌 ویلو ڈیل: پال سگیل (لبرل) 477 ووٹوں سے شکست کھا گئے۔
📌 اسکاربرو سینٹر: مظہر شفیق (لبرل) 524 ووٹوں سے ہار گئے۔
یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ کئی حلقوں میں مقابلہ انتہائی سخت رہا اور چند درجن یا چند سو ووٹوں نے انتخابی نتائج کا فیصلہ کیا۔ یہ قریبی نتائج لبرل پارٹی کیلئے ایک اہم اشارہ ہیں کہ وہ مستقبل میں اپنی انتخابی حکمت عملی کو مزید بہتر بنائیں۔

