نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔اس سے قبل وزارت داخلہ نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پرسیاسی پناہ کے خواہاں افراد کو پاکستانی پاسپورٹ کا اجراء معطل کرنے کا سرکلر 5 جون 2024 کو جاری کیا تھا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں، حالیہ پالیسی فیصلے کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا جس میں ایسے افراد کو پاسپورٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی جنہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست کی تھی یا پہلے ہی بیرون ملک سیاسی پناہ پر رہ رہے تھے۔اس سے قبل، پاسپورٹ اور امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے بیرون ملک سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کو پاسپورٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ فیصلہ محسن نقوی کے حکم کی بنیاد پر کیا گیاتھا۔اجلاس، جس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل IMPASS، اور وزارت داخلہ اور خارجہ امور کے سینئر حکام شامل تھے۔سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی امیگریشن نے نائب وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درخواست کے 60 دن کے اندر پاسپورٹ جاری کر دیے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت داخلہ اور IMPASS اگلے 45 دنوں میں ضروری انفراسٹرکچر اور آلات کو اپ گریڈ کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کے اجراء سے متعلق پورے بیک لاگ کی کلیئرنس کو تیزی سے ٹریک کرنا ہے۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days