اوٹاوا:ریچی ویلڈیز نے وزیر برائے خواتین و صنفی مساوات کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اوٹاوا (نمائندہ خصوصی) معزز رکن پارلیمنٹ ریچی ویلڈیز نےوزیر برائے خواتین و صنفی مساوات اور ریاستی سیکرٹری برائے چھوٹے کاروبار و سیاحت کے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ یہ تقرری وزیر اعظم مارک کارنی کی نئی کابینہ کے تحت عمل میں آئی ہے، جس کا مقصد کینیڈا کو مزید شمولیتی اور خوشحال ملک بنانا ہے۔

ریچی ویلڈیز نے اس موقع پر کہا”آج وزیر برائے خواتین و صنفی مساوات اور ریاستی سیکرٹری برائے چھوٹے کاروبار و سیاحت کے طور پر حلف اٹھانا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔ میں وزیر اعظم مارک کارنی کے ساتھ مل کر ایک زیادہ شمولیتی اور خوشحال کینیڈا کی تعمیر کیلئےکام جاری رکھنے کے موقع پر شکر گزار ہوں۔”

ریچی ویلڈیز 2021 کے وفاقی انتخابات میں پہلی بارمسی ساگا-اسٹریٹس وِل حلقے سے منتخب ہوئیں اور وہ کینیڈا کی پارلیمنٹ میں منتخب ہونے والی پہلی فلپائنی کینیڈین خاتون ہیں۔ اس سے قبل وہ جسٹن ٹروڈو کی کابینہ میں وزیر برائے چھوٹے کاروبار کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

ان کی نئی تقرری سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ خواتین اور صنفی مساوات کے فروغ کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروباروں اور سیاحت کے شعبوں میں بھی نمایاں بہتری لائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں