اوٹاوا:لبرل رہنماحافظ اسلم رانانےہیملٹن سینٹر سے کامیابی کاحلف اٹھالیا

اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)حافظ اسلم رانا نے حال ہی میں کینیڈا کے وفاقی انتخابات 2025 میں ہیملٹن سینٹر (Hamilton Centre) سے لبرل پارٹی کے امیدوار کے طور پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے رکنِ پارلیمنٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ یہ نشست اس سے قبل این ڈی پی کے میتھیو گرین کے پاس تھی اور اسلم رانا کی فتح اس حلقے میں لبرل پارٹی کیلئےایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

اسلم رانا کا تعلق پاکستانی نژاد پس منظر سے ہے۔ وہ 2003 میں پاکستان سے کینیڈا منتقل ہوئے اور ٹورنٹو میٹروپولیٹن یونیورسٹی سے سول (ٹرانسپورٹیشن) انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ ان کا پیشہ ورانہ تجربہ اور کمیونٹی میں سرگرمی انہیں ایک مؤثر عوامی نمائندہ بناتی ہے۔

ان کی انتخابی مہم کو وزیر اعظم مارک کارنی کی حمایت بھی حاصل تھی جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران ہیملٹن سینٹر کا دوباردورہ کیا۔

اسلم رانا نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ وہ ہیملٹن سینٹر میں رہائش اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل پر توجہ مرکوز کریں گے تاکہ مقامی کمیونٹی کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ان کی کامیابی کینیڈا میں مسلم اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کی سیاسی شمولیت کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں