اوٹاوا (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی اور مثبت گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

