اوٹاوا:اقرا خالدجو کہ کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی وائس چیئر اور مسی ساگاایرن ملز کی رکن پارلیمنٹ نے بدھ 25 ستمبر کو دوسرا سالانہ کینیڈاکامن ویلتھ کرکٹ میچ اور استقبالیہ کی میزبانی پر خوشی کااظہار کیا ہے۔ یہ ایونٹ کینیڈا کے کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے باب کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔میڈیا اور مہمانوں کو ایک اور دلچسپ میچ کیلئے مدعو کیا گیا ہے جو کہ کینیڈین پارلیمنٹیریئنز اور کامن ویلتھ کے سفارتکاروں کے درمیان کھیلا جائے گا۔یہ میچ رائیڈو ہال گراؤنڈز، 1 سسیکس ڈرائیو، اوٹاوا، اونٹاریو مین شام 5:30 پرکھیلایائیگا.
یہ میچ کینیڈا میں کرکٹ کے کھیل کی حمایت کے دن کا حصہ ہے، جہاں کینیڈین کھلاڑی اور شوقین افراد اوٹاوا آئیں گے تاکہ اراکین پارلیمنٹ سے مل کر اس کھیل کے بارے میں آگاہی پیدا کر سکیں۔ میچ کے بعد ایک جشن منانے والی “کرکٹ ڈے ہل” کی استقبالیہ تقریب اور پریس کانفرنس ہوگی، جس میں ایم پی اقرا خالد، معزز کارلا کوالٹرو، وزیر برائے کھیل اور جسمانی سرگرمی، کے ساتھ ساتھ کینیڈا بھر کے کھلاڑی اور حمایتی شریک ہوں گے۔یہ استقبالیہ تقریب ویلیور بلڈنگ، کمرہ 228، 151 سپارکس اسٹریٹ میں شام 7 سے 9:30 تک ہوگی.