اویس لغاری کا آئی پی پیز کے معاملے پر حافظ نعیم کو مناظرے کاکھلا چیلنج

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے معاملے پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ اوپن مناظرے کیلئے تیار ہوں۔اویس لغاری نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی اپنے ساتھ دو چار انجینئرز بھی لے آئیں وہ اکیلے گریٹ ڈیبیٹ کیلئے تیار ہیں۔وزیر توانائی نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے کو اجاگر کرنا قابل تعریف ہے لیکن اس پر سیاست مناسب نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں