اٹاوا (نامہ نگار) ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر ایک افغان اور پاکستان دشمن اکاؤنٹ کی جانب سے پی آئی اے کی ٹورنٹو پرواز کے تمام عملے کی سیاسی پناہ کی درخواست سے متعلق گردش کرنے والی خبر کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان دشمنی پر مبنی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت گمراہ کن ٹویٹ جاری کی گئی، جس کا مقصد قومی ایئرلائن اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور پی آئی اے کا کوئی بھی عملہ سیاسی پناہ کی درخواست نہیں دے رہا۔
ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے ایک ذمہ دار قومی ادارہ ہے اور اس کے خلاف منفی پروپیگنڈا ناقابلِ قبول ہے، عوام اور میڈیا ایسے جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں پر کان نہ دھریں۔

