پلرمو(ایجنسیاں)اٹلی کے صوبے سسلی میں پولیس نے ایک مسافر وین سے 220 کلوگرام انتہائی طاقتور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے دھماکا خیز سامان میں ساڑھے گیارہ کلوگرام وزنی ایک میگا بم بھی شامل تھا۔
ذرائع کے مطابق سسلی کے دارالحکومت پلرمو میں کارروائی کے دوران وین میں سوار تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد بظاہر ایک نجی تقریب میں نئے سال کی آتش بازی کیلئےلے جایا جا رہا تھا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

