اپوزیشن سے مذاکرات پر حکومتی جماعت مسلم لیگ ن میں تقسیم پائی جاتی ہے اور کچھ لیگی رہنما اس حوالے سے نا خوش ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز قائد نواز شریف کی زیر صدارت ہوا تھا جس میں دیگر سیاسی امور کے علاوہ اپوزیشن سے مذاکرات پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن سے مذاکرات پر مسلم لیگ ن میں تقسیم پائی جاتی ہے اور گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں احسن اقبال اور خواجہ آصف کے مذاکرات سے متعلق بیانات پر چند لیگی رہنما ناخوش ہیں۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ رہنماؤں کے ایک حلقے کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت جس صورتحال سے دوچار ہیں۔ اس موقع پر ہمیں غیر مشروط مفاہمت کی طرف بڑھنا ہوگا۔ شرطیں رکھنا اور مذاکرات کی مخالفت سے مزید خرابی ہو گی۔ذرائع نے بتایا بھی قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اپوزیشن کے غیر مشروط مذاکرات چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کی مخالفت کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے احسن اقبال اور خواجہ آصف کے بیانات کو اہم حکومتی شخصیت کی سپورٹ حاصل تھی۔