راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔چکری انٹرچینج، گورکھ پور، فیکٹری ناکہ، اڈیالہ جیل اور داہگل سمیت اڈیالہ روڈ پر پانچ ناکے قائم کیے گئے ہیں۔ پولیس نے غیر متعلقہ افراد کے فیکٹری ناکے پر آنے پر پابندی عائد کر دی اور پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے بانئ پی ٹی آئی علیمہ خان کو بہنوں سمیت چکری ناکے پر روک لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ منگل علیمہ خان کے دھرنے کے دوران ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

