بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار اس وقت اپنے کیریئر کے مشکل اور خراب ترین دور سے گزر رہے ہیں، اسکی وجہ انکی حالیہ فلموں بڑے میاں چھوٹے میاں اور سرپھرا کی باکس آفس پر ناکامی ہے۔ اس معاملے پر اکشے نے خود پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس وقت ایک دلدل میں پھنسے ہیں۔اس صورتحال میں اب تو لوگ انھیں سوگوار قسم کے پیغامات بھی بھیج رہے ہیں۔
جمعہ کو ممبئی میں اپنی آئندہ آنے والی فلم ’کھیل کھیل‘ کے ٹریلر ریلیز کے موقع پر اپنی حالیہ فلموں کے بزنس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا میں بہت زیادہ نہیں سوچتا، میری چار پانچ فلمیں ناکام رہیں، جس پر مجھے اتنے سارے پیغامات ملے۔
جس پر میں نے کہا، ابے مرا نہیں ہوں میں۔ ایسا لگا کہ لوگ تعزیتی پیغامات بھیج رہے ہیں، ایک صحافی نے لکھا فکر نہ کریں، آپ دوبارہ آئیں گے۔ میں نے اسے فون کیا اور کہا کہ تم یہ کیوں لکھ رہے ہو؟ واپس آنے سے تمہارا مطلب کیا ہے؟ میں کہاں چلا گیا ہوں؟ میں یہیں ہوں اور کام کر رہا ہوں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انکی توجہ نئے پروجیکٹس کے کام کی جانب ہے اور باؤنس بیک کریں گے۔