اکیلے تصویر سامنے آنے پر ابھیشیک سے علیحدگی کی افواہوں میں ایک مرتبہ پھر سے جان آگئی

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی ایک مرتبہ پھر اکیلے تصویر سامنے آنے پر ان کے شوہر ابھیشیک بچن سے علیحدگی کی افواہوں میں ایک مرتبہ پھر سے جان آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 50 سالہ ایشوریا رائے ان دنوں امریکا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، اس موقع پر ان کے شوہر ابھیشیک بچن ساتھ موجود نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک مداح نے ان کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس کے بعد ایک مرتبہ پھر ان افواہوں میں جان آنا شروع ہوگئی ہے کہ اس مرتبہ بھی ایشوریا رائے اکیلی ہیں جس کا مطلب ان کی طلاق ہوسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کے درمیان علیحدگی اور طلاق سے متعلق خبریں کئی مہینوں سے زیرِ گردش ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں