اگرمگر!اب پاکستان سیمی فائنل کیسے کھیل سکتا ہے؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کا دارومدار نیوزی لینڈ کے میچز کے نتائج پر ہے۔پاکستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کی نذر ہو گیا تھا اور اس کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

اگر نیوزی لینڈ اپنے باقی دونوں میچز، یعنی انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف، ہار جاتی ہے تو پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئےصرف سری لنکا کو شکست دینا ہوگی۔صورتحال یہ بھی ہے کہ اگر نیوزی لینڈ صرف ایک میچ ہارتا ہے تو پاکستان کو سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی تاکہ نیٹ رن ریٹ بہتر ہو جائے۔موجودہ صورتحال میں اگر نیوزی لینڈ یا سری لنکا میں سے کوئی ٹیم اپنے دونوں باقی میچز جیت جاتی ہے تو پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔