ماسکو نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین جنگ عالمی تنازعہ میں تبدیل ہوئی تو امریکا بھی دور بیٹھا نہیں رہ سکے گا۔
امریکا میں روس کے سفیر اناطولی انطونوف نے کہا کہ امریکا خام خیالی میں ہے کہ وہ یوکرین تنازعہ کے زریعے یورپ کو روس سے لڑا کر خود باہر بیٹھا رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی فوج کی جانب سے قتل، قیدیوں اور عام روسی شہریوں کا تمسخڑ اڑائے جانے کو امریکا نظر انداز کررہا ہے، باتیں کی جارہی ہیں کہ طویل فاصلے سے مار کرنیوالے امریکی میزائلوں سے یوکرینی فوج روس میں مزید اہداف کو نشانہ بنائے تاہم اس پر بات نہیں کی جارہی ہے کہ یوکرینی فوج کُرسک اور بلگورود میں شہریوں، اسپتالوں اور پلوں کو کس طرح نشانہ بنارہی ہے۔
امریکا میں روسی سفیر نے کہا کہ جدید اسلحہ، فائٹرز اور طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل ہوں یا کرائے کے فوجی، کچھ بھی کرلیں میدان جنگ کی صورتحال نہیں بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ روس چیلنجز کا مقابلہ کرے گا اور اپنا مشن مکمل کرےگا۔