لاہور(نامہ نگار)اطلاعات کے مطابق رمضان المبارک کے موقع پر اسرائیلی کھجوریں مختلف برانڈ ناموں کے تحت پاکستان کی گروسری دکانوں میں پہنچ چکی ہیں۔ فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، اخلاقی و انسانی ذمہ داری کے تحت ان برانڈز کی کھجوروں کا مکمل بائیکاٹ نہایت ضروری ہے۔
تمام دکانداروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ ان مصنوعات کو فوری طور پر اپنی شیلف سے ہٹا دیں، جبکہ صارفین سے اپیل ہے کہ خریداری سے قبل پیکٹ پر درج ملکِ پیدائش (Product of Israel) ضرور چیک کریں۔
“اسرائیلی کھجوروں کے برانڈز کے نام”
بومجا (Bomaja)،کارمل ایگریسکو (Carmel Agrexco)،ڈیلیلا (Delilah)،ڈیزرٹ ڈائمنڈ (Desert Diamond)،ہادی کلام (Hadiklaim)،لا پالما (La Palma)،جارڈن پلینز (Jordan Plains)،جارڈن ریور (Jordan River)،کنگ سلیمان (King Solomon)،پیراڈائز ڈیٹس (Paradise Dates)،ریپونزل، ریڈ سی (Red Sea)،رائل ٹریژر (Royal Treasure)،شمس (Shams)،تمارا (Tamara)
براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ شیئر کریں تاکہ بائیکاٹ کو مؤثر بنایا جا سکے۔بعض اوقات برانڈ نام یا پیکجنگ تبدیل کر دی جاتی ہے، اسلئے صرف برانڈ پر نہیں بلکہ ملکِ پیدائش اور ایکسپورٹر کی تفصیلات پر بھی توجہ دیں اور مقامی یا غیر اسرائیلی متبادل کو ترجیح دیں۔

