ایتھنز: پاکس انفیکشن کے بعدبھیڑ بکری کو ذبح اور ترسیل پہ 10دن کیلئے پابندی

یونان میں پاکس انفیکشن بیماری کے بعد حکومت نے بھیڑ بکری کو ذبح کرنے اور اسکی ترسیل پہ دس دن کیلئے پابندی لگادی۔وزارت زراعت نے بتایا کہ یونان نے 100 سے زیادہ پوکس انفیکشنز بیماری کا پتہ لگانے کے بعد ملک بھر میں بھیڑوں اور بکریوں کی نقل و حمل اور ان کی افزائش پر 10 دنوں کیلئےپابندی عائد کر دی ہے۔جو کہ بعد میں بڑھائی جاسکتی ہے .

وزارت نے منگل کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدامات احتیاطی ہیں اور ان کا مقصد وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، جو انسانوں کو متاثر نہیں کرتا ہے۔اب تک، 104 کیسز کا پتہ چلا ہے، ان میں سے زیادہ تر ایوروس کے شمالی علاقے میں ہیں۔ تقریباً 17,500 جانور مارے جا چکے ہیں۔

وزیر زراعت کوستاس سیاراس نے کہا ہے کہ پاکس کی وجہ سےبھیڑوں اور بکریوں کی افزائش، فربہ کرنے، چرنے اور ذبح کرنے پہ دس دن کی پابندی عائد کر رہے ہیں .جون میں، یونان نے “بکری طاعون” کے نام سے جانا جاتا وائرل انفیکشن پر قابو پانے کیلئے اسی طرح کی پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں